ٹھٹھہ سندھ سیاسی شخصیت مرحوم سید اعجاز شاہ شیرازی کی پہلی برسی شیرازی ہاوس ٹھٹھہ میں منعقد 177

ٹھٹھہ سندھ سیاسی شخصیت مرحوم سید اعجاز شاہ شیرازی کی پہلی برسی شیرازی ہاوس ٹھٹھہ میں منعقد

ٹھٹھہ سندھ سیاسی شخصیت مرحوم سید اعجاز شاہ شیرازی کی پہلی برسی شیرازی ہاوس ٹھٹھہ میں منعقد

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)لاڑ کی سندھ سیاسی شخصیت مرحوم سید اعجاز شاہ شیرازی کی پہلی برسی شیرازی ہاوس ٹھٹھہ میں جلسہ کی صورت میں منعقد ہوئ جسمیں پیلپزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائ وزیراطلاعات سید ناصر حیسن شاہ، صوبائ وزیر خصوصی افراد و مشیر صادق علی میمن ، ایم پی اے علی حسن زرداری، سابق چیئرمین ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی

اس موقع پر اپنے خطاب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سید اعجاز شاہ شیرازی سیاسی مخالف ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کی سیاسی نظریہ کے حامی تھے جسکی وجہ سے آج انکے خاندان کے لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں کالاباغ ڈیم کیخلاف محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں انہوں نے رسول بخش پلیجو کے ساتھ ملکر زبردست تحریک چلائ لاڑ سمیت دیگر شہروں میں ایک جانی پیچانی شخصیت و محبتی انسان تھے

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی وحدت کے لئے سب کے ساتھ ہے صوبائ وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے ملک کے اثاثے دیوالیہ ہوچکے ہیں ہوشربا مہنگائ سے عوام تنگ آکر آج سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے یہ کہتا تھا کہ اگر میں نے کسی سے قرضہ لیا تو خودکشی کرلونگا اور آج حالات آپکے سامنے ہیں آئ ایم ایف سے سب معاملات طے کرتے ہیں

شرائط و ٹائم کے تحت لیکن یہاں خان صاحب نے سب الٹ کر دیا ہے اب آئ ایم ایف اپنی شرائط اور سعودیہ اپنی شرائط رک چکا ہے اس وقت عوام کی نظریں بلاول بھٹو زرداری کی جانب ہیں کیونکہ نااہل حکومت بیزاری کا سبب بنی ہے اس موقع پر شیرازی برادران میں سید شفقت حسین شاہ شیرازی، ایم این اے ایاز حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے شاہ حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے ریاض حسین شاہ شیرازی اور حاجی حنیف میمن نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں