289

ٹھٹھہ غریب آباد مارکیٹ سے ملحقہ راجپوت محلہ کے شہریوں کا مقامی امام خطیب مولانا عبدالقادر اعوان کی قیادت میں دھابیجی پریس کلب پر مظاہرہ

ٹھٹھہ غریب آباد مارکیٹ سے ملحقہ راجپوت محلہ کے شہریوں کا مقامی امام خطیب مولانا عبدالقادر اعوان کی قیادت میں دھابیجی پریس کلب پر مظاہرہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)غریب آباد مارکیٹ سے ملحقہ راجپوت محلہ کے شہریوں کا پانی کی قلت اور روڈ کی تعمیر میں شک و شبہ کی وجہ سے مقامی امام خطیب مولانا عبدالقادر اعوان کی قیادت میں دھابیجی پریس کلب پر مظاہرہ بڑی تعداد میں عوام شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر اعوان نے کہا

کہ راجپوت محلہ دھابیجی میں غریب آباد مارکیٹ کا حصہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے پینے کے پانی سے محروم ہے پبلک ہیلتھ کی مقامی انتظامیہ کی غفلت اور بے توجہگی کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو پانی نہی مل رہا ہے

جو ایک لمحہ فکریہ ہے مظاہرین نے پیپلزپارٹی رہنماوٴں اور مقامی حلقہ سے وابسطہ سابق چیئرمین ضلع کاونسل غلام قادر پلیجو و سینیٹر سسئ پلیجو سے اپیل کی ہیکہ وہ پانی کو دھابیجی کے محلوں میں پہنچانے کے لئے نوٹس لیں اور انسانیت کے ناطے پانی پہنچانے میں مدد کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں