چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا ٹیم کے ہمراہ دولتالہ کے نجی سکولوں کا دورہ 211

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا ٹیم کے ہمراہ دولتالہ کے نجی سکولوں کا دورہ

چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا ٹیم کے ہمراہ دولتالہ کے نجی سکولوں کا دورہ

دولتالہ(نامہ نگار) چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا ٹیم کے ہمراہ دولتالہ کے نجی سکولوں کا دورہ،درسگاہوں کی عمارتوں کا معائینہ،دولتالہ میں مجموعی طور پر سکولوں کی حالت تسلی بخش قرار،کہیں کہیں بہتری کی گنجائش بھی موجود،الامیر فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کے بہترین تعلیمی نظام پر داد تحسین،چند نجی سکولوں کی عمارتوں سے متعلق اعتراضات،وارننگ اور نوٹسز بھی جاری،قوانین کے

مطابق عمل درآمد کی ہدایات،خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات کی وارننگ،تفصیلات کے مطابق چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دولتالہ میں دو درجن کے قریب تعلیمی اداروں کے دورے کئے اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا،اس دوران خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا جائزہ لیا گیا،اس دوران سیکرٹری راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹرثمینہ سلیم،اسسٹنٹ سیکرٹری اکیڈمک چوہدری تنویر احمد اور راجہ رئیس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،

الامیر فاؤنڈیشن گرلز ڈگری کالج دولتالہ میں معائینہ کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں نجی تعلیمی اداروں کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے اور تعلیمی ادارے قوانین پر سنجیدگی سے عمل درآمد کر رہے ہیں چند ایک سکولوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہیں جنہیں قوانین کے مطابق ہدایات،وارننگ اور نوٹسز جاری کئے گئے ہیں

،ان کا کہنا تھا کہ الامیر فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے جس کی درسگاہوں کی نہ صرف عمارتیں شاندار ہیں بلکہ طلباء وطالبات کیلئے دیگر سہولیات بھی قابل ستائش ہیں،انہوں نے الامیر فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کی سہولیات،کارکردگی اور نتائج کو سراہتے ہوئے داد تحسین پیش کی،اس موقع پر الامیر فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کے ایڈمن آفیسر راجہ ساجد حسین اور سینئر سٹاف بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں