اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فائیوسٹار ہوٹلز میں میٹنگز سے حل نہیں ہوسکتے، کیپٹن عاصم ملک 388

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فائیوسٹار ہوٹلز میں میٹنگز سے حل نہیں ہوسکتے، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فائیوسٹار ہوٹلز میں میٹنگز سے حل نہیں ہوسکتے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت پاکستان جس شخص کو بھی اوورسیز کمیشن کا عہدیدار بناتا ہے وہ مڈل ایسٹ آکر فائیو سٹار ہوٹلوں میں مخصوص افراد کیساتھ میٹنگ کرکے سب اچھا کی رپورٹ دے دیتا ہے جبکہ ان میٹنگز پر حکومت کے لاکھوں روپے خرچ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا، انہوں نے کہا

کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فائیوسٹار ہوٹلوں میں میٹنگز کے انعقاد سے نہیں بلکہ حقیقی نمائندوں کو ذمہ داریاں دیکر اور عملی اقدامات سے حل ہونگے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقیقی نمائندوں سٹیک ہولڈروں کو اعتماد میں لیکر انکی مشاورت سے اقدامات کرنے چائیں، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا

کہ جب تک حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے غیرمنتخب اور غیرسنجیدہ افراد کو نمائندگی دے گی تب اوورسیز کے مسائل حل نہیں ہونگے، اس لیے میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ میٹنگز تک محدود افراد کی بجائے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے عملی کام کرنے افراد کو آگے لائے تاکہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں