تحصیل مئیر ڈیرہ کے لیے ریحان ملک مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہونگے، داورخان کنڈی 302

تحصیل مئیر ڈیرہ کے لیے ریحان ملک مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہونگے، داورخان کنڈی

تحصیل مئیر ڈیرہ کے لیے ریحان ملک مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہونگے، داورخان کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سابقہ ایم این اے داور خان کنڈی اور سابقہ ضلعی صدر ریحان ملک کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، پریس کانفرنس میں سینئر رہنما راجہ اختر علی، سابقہ ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ، نوابزادہ ایزد نواز سدوزئی، چوہدری ریاض ایڈوکیٹ، ملک سلیم چھینہ ایڈوکیٹ، عبدالمجید خواجکزئی،

عثمان بیٹنی ایڈوکیٹ، ذیشان راج، قاسم عمر، حاجی غلام عباس، عامر بابڑ ایڈوکیٹ، وقار عالم ایڈوکیٹ، روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ، حشمت ایڈوکیٹ، جلال الدین اکبر،خرم ذیشان، علی محمد مروت اور دیگر افراد نے شرکت کی، پریس کانفرنس میں ریحان ملک ایڈوکیٹ اور داور خان کنڈی نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر تحصیل مئیر کے لئے ریحان ملک ایڈوکیٹ کو باضابطہ طور پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا،

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے سینئر صوبائی نائب صدر داؤد خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلم لیگ(ن) تمام تحصیلوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تحصیل ڈیرہ کے میئر کے لئے ریحان ملک کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے، انشاءاللہ تحصیل مئیر کی نشست پر ریحان ملک ایڈوکیٹ کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا اس کے لیے گھر گھر مہم چلائی جائے گی اور لیگی امیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے بھرپور کام کیا جائے گا، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں داور خان کنڈی نے کہا

کہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں تمام تحصیلوں پر مسلم لیگ(ن) اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے جس میں تحصیل مئیر ڈیرہ کے لئے ریحان ملک، سٹی مئیر ٹانگ کے لیے مصطفی خان کنڈی اور تحصیل مئیر سب ڈویژن جنڈولہ کے لیے مسلم لیگ(ن) جنڈولہ کے صدر میربادشاہ بیٹنی کے بھتیجے طارق شاہ بیٹنی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مضبوط سیاسی قوت ہے،

انشاءاللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنڈولہ میں بھرپور مقابلہ کرے گی، پریس کانفرنس سے خطاب میں ریحان ملک نے تحصیل مئیر کا ٹکٹ جاری کرنے پر صوبائی اور ڈویژنل قیادت کا شکریہ ادا کیا اور داور خان کنڈی کیساتھ مل کر پارٹی کو ڈی آئی خان میں مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کی تحصیل مئیر ڈیرہ کی نشست پر بھرپور مقابلہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں