اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی 11 نومبر سے 20 نومبر تک گھوٹکی , جیکب آباد ,ودیگر دورہ کریں گے ، ثناءاللہ حیدری 431

اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی 11 نومبر سے 20 نومبر تک گھوٹکی , جیکب آباد ,ودیگر دورہ کریں گے ، ثناءاللہ حیدری

اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی 11 نومبر سے 20 نومبر تک گھوٹکی , جیکب آباد ,ودیگر دورہ کریں گے ، ثناءاللہ حیدری

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سنی رابطہ کونسل سندھ کے صدر علامہ ثناءاللہ حیدری نے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی 11 نومبر سے 20 نومبر تک گھوٹکی , جیکب آباد , سکھر , نوشہروفیروز , شہدادکوٹ , نواب شاہ , سانگھڑ , دادو , حیدرآباد , ٹنڈوالہیار , مثیاری , میرپورخاص ,مٹھی , عمرکوٹ , بدین , سجاول , ٹھٹھہ , جامشورو اور خیرپور سمیت سندھ بھر کا جماعتی دورہ کریں گے , اس دورے میں انکے ہمراہ علامہ اورنگزیب فاروقی , علامہ مسعودالرحمن عثمانی , ایم پی اے علامہ معاویہ اعظم , علامہ عبدالجبار حیدری اور دیگر علماء بھی ہوں گے ,
علامہ ثناءاللہ حیدری نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے عوام دینی جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں , عوام کو دینی جماعتوں سے دور کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی , تحریک لبیک سے پابندی کا ہٹنا خوش آیند ہے , آئین و قانون پر یقین رکھنے والی دیگر دینی جماعتوں سے بھی پابندی ختم کی جائے , پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے خواب دیکھنے والے ہوش کے ناخن لیں , پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں