سجاول کا شہری ریٹائر ٹیچر عبدالرزاق کہرائ لینڈ مافیا سے تنگ گذشتہ 4 ماہ سے سراپا احتجاج 202

سجاول کا شہری ریٹائر ٹیچر عبدالرزاق کہرائ لینڈ مافیا سے تنگ گذشتہ 4 ماہ سے سراپا احتجاج

سجاول کا شہری ریٹائر ٹیچر عبدالرزاق کہرائ لینڈ مافیا سے تنگ گذشتہ 4 ماہ سے سراپا احتجاج

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سجاول کا شہری ریٹائر ٹیچر عبدالرزاق کہرائ لینڈ مافیا سے تنگ گذشتہ 4 ماہ سے سراپا احتجاج ہے سجاول سے پیادل احتجاج کرتے مختلف شہروں کے پریس کلبوں کے سامنے دھائیاں دیتے دیتے وہ گذشتہ روز دھابیجی پریس کلب پہنچے احتجاج کردہ بوڑھے عبدالرزاق کہرائ کا کہنا ہیکہ اسکی سجاول میں اپنی زمین پر قبضہ بااثر افراد اور روینیو والوں نے کیا ہوا ہے اور اسلحہ بردار لوگ میری زمین پر موجود ہیں اور مجھے فیملی سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں

عبدالرزاق کہرائ نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان سمیت چیف جسٹس پاکستان اور آئ جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ میں نے گذشتہ 20 سالوں سے اپنی زمین کا کیس لڑا ہے جسکے بعد معزز عدالت نے مجھے میری زمین کی ڈگری اور قبضہ دیا 13 سال زمین میرے قبضے اور ملکیت میں تھی کہ 10 جولائ 021 کے دن لینڈ گریبر قبضہ مافیا رحیم ڈنو، پلو شاہ، محمد جمن، اور مقبول کہرائ نے روینیو سے ملکر جعلی کاغذات بناکر اسلحہ کے زور پر مجھے فیملی سمیت میری زمین سے نکال دیا ہے

جس پر میں گذشتہ 4 ماہ سے سراپا احتجاج ہوں اب مذکورہ لوگ مجھے فیملی سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اعلی مقتدر ادارے اور حاکمیت رکھنے والے ذمہ داران مجھے میری زمین واپس دلانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور مجھے میری فیملی سمیت تحفظ فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں