قومی ٹیم کاکارنامہ، ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی بار ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچی 210

قومی ٹیم کاکارنامہ، ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی بار ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچی

قومی ٹیم کاکارنامہ، ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی بار ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچی

قومی ٹیم کاکارنامہ، ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی بار ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچی

گرین شرٹس نے11 مرتبہ ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے کیلئے کوالیفائی کیا ہے،جن میں 6 بار 50 اوورز اور 5 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شامل ہیں —فوٹو: آئی سی سی
گرین شرٹس نے11 مرتبہ ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے کیلئے کوالیفائی کیا ہے،جن میں 6 بار 50 اوورز اور 5 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شامل ہیں —فوٹو: آئی سی سی 

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں اپنے  تمام میچز(5) جیت کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

قومی کرکٹ ٹیم رواں ورلڈکپ کے  سیمی فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکی تھی تاہم اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں کامیابی کے بعد سپر 12 مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ قومی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

گرین شرٹس نے11 مرتبہ ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے کیلئے کوالیفائی کیا ہے،جن میں 6 بار 50 اوورز اور 5 بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شامل ہیں۔

ورلڈکپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11نومبر کو شام7 بجے دبئی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے اس لیےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل جبکہ پاکستان دوسرےسیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں