ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے 222

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے

فوٹو: اے اہف پی
فوٹو: اے اہف پی

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں اتوار کے روز اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے گروپ2 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکی تھی جبکہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد سپر 12 مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر گروپ میچز میں ناقابل شکست رہنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے اس لیےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل جبکہ  پاکستان  دوسرےسیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں