پاک فوج کی صلاحیتوں کا دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک 230

پاک فوج کی صلاحیتوں کا دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

پاک فوج کی صلاحیتوں کا دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ہردلعزیز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف دوستوں کیساتھ ساتھ دشمن بھی کرتے ہیں اس لیے بھارت سمیت پاکستان کے تمام دشمن ممالک وطن عزیز کے خلاف مذموم مقاصد کے حصول میں ہمیشہ سے ناکام ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ملکی اداروں میں جس ادارے پر آنکھیں بند کرکے

اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں وہ ادارہ بلاشبہ پاک فوج کا ادارہ ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پاک فوج کی بہترین انداز میں کمان کررہے ہیں اور انکی مدبرانہ قیادت میں پاک فوج دنیا کی سب سے باصلاحیت فوج بن چکی ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ہر پاکستانی پاک فوج کو نمبرون فوج دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ ہم پاکستانی اپنی مسلح افواج سے اپنی جان سے زیادہ محبت کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں