آسٹریلیا اور پاکستان کا سیمی فائنل، 2 پرانے دوست حریف بن کر آمنے سامنے ہوں گے 178

آسٹریلیا اور پاکستان کا سیمی فائنل، 2 پرانے دوست حریف بن کر آمنے سامنے ہوں گے

آسٹریلیا اور پاکستان کا سیمی فائنل، 2 پرانے دوست حریف بن کر آمنے سامنے ہوں گے

آسٹریلیا اور پاکستان کا سیمی فائنل، 2 پرانے دوست حریف بن کر آمنے سامنے ہوں گے

اب دونوں کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔فوٹوفائل
اب دونوں کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔فوٹوفائل

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا ممکنہ طور  پر  آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اس وقت سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر میتھیو ہیڈن ہیں جبکہ دوسری جانب آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر ہیں۔

جسٹن اور میتھیو: بہترین اوپنرز جوڑی

آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر اور پاکستانی کوچ میتھیو ہیڈن ناصرف اچھے دوست ہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اوپنر جوڑی بھی رہ چکے ہیں، اب دونوں کی ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

میتھیو  سے  اپنی دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن  لینگر کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی وائرل ہو رہا ہے  جس میں ان کا  کہنا ہے کہ کرکٹ میں میتھیو سے گہرا تعلق قائم ہے، ہم پورے ٹورنامنٹ میں میسجز کے ذریعےرابطے میں رہے ہیں، کئی عرصے سے میتھیو کو نہیں دیکھا  لیکن اس کے باوجود  اب 3 گھنٹے کے لیے اس دوستی کو پس پشت ڈال کر ساری توجہ میچ پر ہو گی۔

ویڈیو میں میتھیو ہیڈن اور جسٹن لینگر کے ٹیسٹ کیریئر سے متعلق چند یادگار لمحات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹن لینگر  2018 سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں مد مقابل  آنے کے کتنے چانسز ہیں؟

 ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 1 میں تو یہ طے ہو چکا ہے کہ انگلینڈ پہلے اور  آسٹریلیا دوسرے نمبر  پر  ہے تاہم گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے کے 3 میچز ابھی باقی ہیں۔

اگر آج ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف پاکستان نے کامیابی حاصل کی تو گروپ 2 میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہے گی اور اس حساب سے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم یعنی آسٹریلیا سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں