ورلڈٹی ٹوئنٹی: بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے سے بچ گیا، افغانستان کو شکست 193

ورلڈٹی ٹوئنٹی: بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے سے بچ گیا، افغانستان کو شکست

ورلڈٹی ٹوئنٹی: بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے سے بچ گیا، افغانستان کو شکست

ورلڈٹی ٹوئنٹی: بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے سے بچ گیا، افغانستان کو شکست

بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دے دی —فوٹو: کرک بز
بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دے دی —فوٹو: کرک بز

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت کے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، کریم جنت 42 اور کپتان محمد نبی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں  2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، یہ رواں ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

بھارت نے  2 جبکہ افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی۔

بھارت کے اسپنر روی ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 4 سال اور 4 مہینوں بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

بھارت کی اننگز

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے افغانستان کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی  ، پہلے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 140 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی  اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور رشبھ نے افغان بولرز کی درگت بنائی۔

روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 35 اور رشبھ پنٹ 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے 20 اوورز  میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ یہ رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

افغانستان کی اننگز

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغانستان کے بیٹسمین ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ پائے۔

افغانستان نے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

افغانستان کے کریم جنت اور کپتان نبی کے علاوہ کوئی بھی  افغان بیٹسمین بھارتی بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

کریم جنت 42 اور کپتان محمد نبی 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 اور ایشون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو ایونٹ میں پہلی کامیابی ملی ہے ، اس سے قبل اسے پہلے 2 میچز میں (پاکستان اور نیوزی لینڈ) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں