اسلام آباد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی 182

اسلام آباد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

اسلام آباد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے 12 مقدمات میں نامزد اشتہاری ملزم گرفتار.ملزم نسیم انجم آزاد جموں و کشمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سابقہ فنانس سیکرٹری ہے. ملزم نے اپنی تعیناتی کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی جس پر ملزم پہ 12 مختلف مقدمات درج کیے گئے

جس میں متعدد شہریوں کے پلاٹوں کے نمبر غیر قانونی طور پر تبدیل کر کے ان کے اصل پلاٹوں سے محروم کرنا اور سوسائٹی آفس میں سے ریکارڈ غائب کرنا شامل ہیں. ملزم گزشتہ کئی سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا. ملزم کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات. ملزم کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر ممبران کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں