ضلع مہمند ڈی پی اومہمند قومی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں. فوری طور پر تبدیل کیا جائے 207

ضلع مہمند ڈی پی اومہمند قومی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں. فوری طور پر تبدیل کیا جائے

ضلع مہمند ڈی پی اومہمند قومی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں. فوری طور پر تبدیل کیا جائے

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند،ڈی پی اومہمند قومی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں. فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ ڈی ایس پیز تبادلے نیک شگون ہیں۔ بائیزئی سب ڈویژن سے ڈی ایس پی آیاز کا تبادلہ اور ڈی ایس پی جان محمد کی تعیناتی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ طوراخواہ پہاڑی سے مقامی شخص کی سیر سپاٹے کی مرکز ختم کیا جائے۔ نزدیک آبادی کی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال ہو رہی ہے۔ سابقہ ڈی ایس پی آیاز ڈی پی او کی آشیر باد سے معدنیات میں لاکھوں بھتہ لیتے تھے۔

آئی جی پولیس ڈی پی او کا تبادلہ کر کے شفاف تحقیقات کریں۔ بائیزئی قوم پولیس کیساتھ ہر قسم تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ بائیزئی قومی مشران کا مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس،تحصیل بائیزئی کے قومی مشران ملک شہسوار شمشاہ، ملک بوستان غیر ڈھنڈ، ملک صفدر موسیٰ خیل، مناسب بارہ خیل ودیگر نے مہمند پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بوستان پر قاتلانہ حملہ ایک افواہ تھی۔ جبکہ 11 اکتوبر رات کی تاریکی میں کسی نامعلوم افراد نے آواز دی جس کو ٹارچ سے معلوم کرنے پر نامعلوم افراد نے فائر کھول دی۔ جن کی کوئی معلومات پولیس نے تاحال حاصل نہ کی ہے

۔ بلکہ نئی تعینات ڈی ایس پی جان محمد کی بدنامی کیلئے اورعلاقے میں امن امان خراب کرنے کی ایک سازش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں ڈی ایس پیز کے تبادلے اچھے اقدام ہے۔ کیونکہ بائیزئی سب ڈویژن سے مقامی ڈی ایس پی آیاز کے تبادلے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ اورعوام نئے تعینات ڈی ایس پی جان محمد سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی پی او کی آشیر باد اور حصہ داری سے ڈی ایس پی آیاز ہر قسم معدنیات کی گاڑیوں سے لاکھوں رقم بٹورتے تھے۔ جس میں ڈی پی او برابر شریک تھا۔بلکہ ڈی پی او سابقہ امن کمیٹی کے سربراہ ملک سلطان کے اشاروں پرقومی معاملات میں دخل اندازی کررہے ہیں۔

مگر اب عوام ڈی ایس پی آیاز تبادلے کا عمل سراہتے ہیں۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا۔کہ امن کمیٹی کی سربراہ ملک سلطان نے طورا خوا ہ پہاڑ ی پر سیر سپاٹے کیلئے کمرے تعمیر کی ہے۔جس سے نزدیک آبادی کے عزت پامال ہورہی ہے۔فوری ختم کی جائے تاکہ عوام کی عزت محفوظ ہوسکے۔انہوں نے ڈی ایس پیز تبادلے پر آئی جی پولیس کا شکریہ اداکیا۔اور علاقے میں نئے ڈی ایس پی جان محمد کی تعیناتی پرخوشی کا اظہار کیا۔اور مطالبہ کیاکہ ڈی پی او صلاح الدین کا فوری تبادلہ کرکے ان کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں