فورٹ عباس ڈی جی ریسکیو پنجاب کی سربراہی میں ریسکیو 1122 عوامی جذبہ سےسرشار۔عوامی خدمت میں مصروف 224

فورٹ عباس ڈی جی ریسکیو پنجاب کی سربراہی میں ریسکیو 1122 عوامی جذبہ سےسرشار۔عوامی خدمت میں مصروف

فورٹ عباس ڈی جی ریسکیو پنجاب کی سربراہی میں ریسکیو 1122 عوامی جذبہ سےسرشار۔عوامی خدمت میں مصروف

فورٹعباس مروٹ(تحصیل رپورٹر ابو حمزہ ساجد) انچارج ریسکیو 1122 محمد ارشد بھٹی نے الرحمت کمرشل سنٹر مروٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی سربراہی میں ریسکیو 1122 عوامی جذبہ سےسرشار۔عوامی خدمت میں مصروف ہے۔سہولیات کے فقدان کے باوجود مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کرنے روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے آگ بجھانے اورلائف جیکٹ پہن کر ڈوبے ہوئے

لوگوں کو نکالنے میں مصروف عمل ہے۔عملے کی تعداد کم ہونے کے باوجود بروقت ایکسیڈنٹ کی جگہ پہنچ کر زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ دےکرفوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ریسکیو 1122 کی تمام گاڑیاں آن لائن ہیں۔کئی دفعہ گاڑی ایکسیڈنٹ کی کس اور جگہ موجود ہوتی ہے اور دوسرے ایکسیڈنٹ کی اطلاع مل جاتی ہے۔جس سے دوسری جگہ پہنچے میں کچھ دیر لگ جاتی ہے

۔تمام لوگ ہماری گاڑیوں کی لوکیشن چیک کرسکتے ہیں۔انشااللہ اس سال کے آخر تک حکومت پنجاب ریسکیو 1122کے لیے 250 مزید گاڑیاں خرید رہی ہے جس سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل فورٹ عباس میں 1122 ابھی تک آپریشنل نہیں ہوئی جس کی وجہ کافی مسائل درپیش ہیں۔معززین علاقہ نے ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب سے مطالبہ کیا ہے۔کہ 1122 فورٹ عباس کو آپریشنل کیاجائے اور مروٹ کے لیے علیحدہ ایمبولینس کا انتظام کیا جاے۔کیونکہ مروٹ فورٹ عباس سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اور ایکسیڈنٹ کی صورت میں فوری پہنچنا نہ ممکن ہے۔

انچارج ریسکیو 1122 فورٹ عباس ارشد بھٹی نے کہا کہ اگر کھچی والہ اور مروٹ کو علیحدہ علیحدہ ایمبولینس سروس مل جائے تو صرف سات منٹ میں ایکسیڈنٹ والی جگہ پر یقینی پہنچا جاسکتا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 فورٹ عباس نے کالجز اور سکولوں میں جا کر سٹوڈنٹس کو آگاہی دی کہ روڈ ایکسیڈنٹ کتنے خطرناک ہیں اور ان پر قابو پایا جاسکتا ہے جس سےروڈ ایکسیڈنٹ موٹر سائیکل پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے 1122 عوام اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

جوکہ ہماری اچھائی اور اصلاح میں ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔اس موقع پر ریسکیوٹیم سےعتیق الرحمن عمران طلحہ EMT.,وسیم ساجدEmt. سٹی رپورٹر خبریں سی۔ای۔او عباس اینڈ کو غلہ منڈی مروٹ چوہدری غلام قاسم قاسمی۔صدر سٹی پریس کلب مروٹ شبیر احمد وٹو۔کیپٹن ٹائیگر فورس ابو حمزہ ساجد۔سابقہ صدر عوامی پریس کلب مروٹ اطہربشیر باجوہ۔چوہدری شاہد محمود مینیجرالرحمت کمرشل سنٹر مروٹ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں