پشاور : کمشنر پشاور سے رکنِ قومی اسمبلی ضلع مہمند کی قیادت میں ماربل فیکٹری مالکان کی ملاقات 178

پشاور : کمشنر پشاور سے رکنِ قومی اسمبلی ضلع مہمند کی قیادت میں ماربل فیکٹری مالکان کی ملاقات

پشاور : کمشنر پشاور سے رکنِ قومی اسمبلی ضلع مہمند کی قیادت میں ماربل فیکٹری مالکان کی ملاقات

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)پشاور ،کمشنر پشاور ریاض خان محسود سے آج رکنِ قومی اسمبلی ضلع مہمند ساجد خان مہمند کی قیادت میں ماربل فیکٹری مالکان نے ملاقات کی ملاقات میں ماربل فیکٹریوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی کمشنر پشاور ڈویژن نے ماربل فیکٹری مالکان کے مطالبے پر ڈائریکٹر خیبرپختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کو ماربل گاڑیوں پر لگائے گئے

جرمانے ختم کرنے کے احکامات جاری کیے کمشنر پشاور ڈویژن نے واضح کیا کہ مقرر کردہ وزن سے زیادہ گاڑیوں کو۔کسی صورت روڈ پر نہیں چھوڑا جائے فیکٹری مالکان مقررہ وزن کے مطابق گاڑیاں لوڈ کریں تاکہ مہمند باجوڑ شاہراہ مزید ٹوٹ پھوٹ سے بچ سکے

انہوں نے کہا قبائلی ضلع مہمند میں قائم ماربل فیکٹریوں سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے انتظامیہ کسی کا بھی روزگار خراب نہیں کرنا چاہتی تاہم مقررہ وزن سے زیادہ گاڑیوں کی وجہ سے نئی بننے والی قومی شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے مقررہ وزن سے زیادہ گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہیں تاکہ قومی شاہراہ مزید نقصان سے بچ سکے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں