میرپور میرٹ پر پیشہ ورانہ محرر تھانہ جات تعینات کرنے کی ہدایت انسپکٹر جنرل پولیس 222

میرپور میرٹ پر پیشہ ورانہ محرر تھانہ جات تعینات کرنے کی ہدایت انسپکٹر جنرل پولیس

میرپور میرٹ پر پیشہ ورانہ محرر تھانہ جات تعینات کرنے کی ہدایت انسپکٹر جنرل پولیس

میرپور (جاوید اقبال بٹ سے)ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے احکامات کی روشنی میں سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور نے ریجن میرپور کے اضلاع، میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں جملہ تھانہ جات میں میرٹ پر پیشہ ورانہ امور سے واقفیت رکھنے والے پولیس اہلکاران جن کا قبل ازیں امتحان منعقد کر کے میرٹ لسٹ ارسال کرتے ہوئے

محرر تھانہ جات تعینات کرنے کی ہدایت کی گئیڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور کے احکامات کی روشنی میں ایس پیز اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر نے میرٹ لسٹ کے مطابق جملہ تھانہ جات کے محرران تعینات کرتے ہوئے رپورٹ ڈی آئی جی کو ارسال کر دی ہے
نئے تعینات ہونے والے محرران میں عابد محمود ہیڈ کانسٹیبل محرر تھانہ چکسواری، منور حسین محرر تھانہ سٹی میرپور، پرویز اختر تھانہ اسلام گڑھ، مشکور تھانہ نیو سٹی، جمیل حسین محرر منگلا، محمد رفیق تھانہ تھوتھال تعینات، کر دیا گیا ہےضلع کوٹلی میںفرخ جاوید، محمد تاصف، عبدل جبار، محمد مرتضیٰ، وحید حنیف، امتیاز اسلم، ہیڈ کانسٹیبلان کو محرر تھانہ کھوئی رٹہ، سٹی کوٹلی ،

ناڑ،سہنسہ ،نکیال،اور چڑھوئی تعینات کر دیا گیا ہےضلع بھمبر میں کبیر حسین، یاسر علی، محمد شفیق، محمد راوف ہیڈ کانسٹیبلان کو محرر تھانہ سٹی بھمبر، برنالہ، تھانہ چوکی، اور علی بیگ تعینات کر دیا گیا ہےریجن میرپور کے اضلاع کے تھانہ جات میں محرران کے علاوہ نائب محرر اور چوکیات کے محرر بھی شامل ہیں دیگر نئے تعینات ہونے والوں میں فضل محبوب، شہزاد حسین، وقاص الیاس، نثار حسین، سجاد حسین، ثاقب شاہ، تعارف حسین، محمد ابراہیم، سلیکشن گریڈ کانسٹیبلان کو بطور نائب محرر تعینات کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں