ڈی پی او مردان کو بہترین سیکورٹی انتظامات پر جے یو پی اور فدایان ختم نبوت نے میلاد کا شیلڈ پیش کیا 229

ڈی پی او مردان کو بہترین سیکورٹی انتظامات پر جے یو پی اور فدایان ختم نبوت نے میلاد کا شیلڈ پیش کیا

ڈی پی او مردان کو بہترین سیکورٹی انتظامات پر جے یو پی اور فدایان ختم نبوت نے میلاد کا شیلڈ پیش کیا

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)جے یو پی اور فدایان ختم نبوت کے اعلی سطح وفد نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ سے ملاقات کرکے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے کی گئ

بہترین انتظامات پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کرکے میلاد کا شیلڈ پیش کیا وفد میں جمعیت علماءپاکستان خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان ،فدایان ختم نبوت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ممتاز عالم دین علامہ قاضی شاہ روم باچہ،صوبائی سرپرست مفتی فضل منان قادری،جے یو پی کے صوبائی سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر،مرکزی جائنٹ سیکرٹری مفتی عبدالوکیل اعوان قادری،

صوبائی سیکرٹری اطلاعات انصارالابرار، عرفان چشتی اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ اور ایم پی اے ملک شوکت بھی موجود تھے ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات اور ان کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی آمد پر ہر مسلمان کا دل خوشی سے مامور ھوتا ھے انہوں نے کہا کہ آبھی ھمارے تمام مسائل اور مشکلات کا حل آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ھو کر ھی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں