پارٹی کا کراچی پاور شو جلسہ ضلع ٹھٹھہ و سجاول سے ہزاروں کی تعداد میں جیالوں کے قافلے روانہ 188

پارٹی کا کراچی پاور شو جلسہ ضلع ٹھٹھہ و سجاول سے ہزاروں کی تعداد میں جیالوں کے قافلے روانہ

پارٹی کا کراچی پاور شو جلسہ ضلع ٹھٹھہ و سجاول سے ہزاروں کی تعداد میں جیالوں کے قافلے روانہ

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سانحہ شہداء کارساز کراچی کی 14 ویں برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کا پاور شو جلسہ میں شرکت کے لئے ضلع ٹھٹھہ و سجاول سے ہزاروں کی تعداد میں جیالوں کے قافلہ اپنے متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے، سینیٹرز کی قیادت میں روانہ ہوئے جہاں گھارو، دھابیجی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

وزیراعلی سندھ کے مشیر صادق میمن، سینیٹر سسئ پلیجو، سید شفقت حسین شاہ شیرازی، غلام قادر پلیجو، ایم این اے ایاز شاہ شیرازی، ایم پی اے ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے جام اویس گہرام جوکیو، عاشق حسین زردرای،حمید پہنور، پیر رحمانی، ڈاکٹر واحد سومرو نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہداء کی وارث ہے اپنے شہداء کو خراج پیش کرنے باغ جناح پہنچ کر اظہار یکجہتی کریں گے

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے سے زائد فعال ہیں انکی ایک حکم پر پورے سندھ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ آج لبیک کہتے ہوئے پیہلزپارٹی کو مزید پاور فل بنائیں گے کراچی جلسہ گاہ جاتے وقت قافلوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں