جدہ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چئیرمین جہانگیر خان کی سالگرہ کے موقع پر فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام 160

جدہ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چئیرمین جہانگیر خان کی سالگرہ کے موقع پر فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام

جدہ پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چئیرمین جہانگیر خان کی سالگرہ کے موقع پر فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام

جدہ(نورالحسن گجر سے )پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے چئیرمین جہانگیر خان کی سالگرہ کے موقع پر فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان قونصلیٹ سے پریس قونصلر حمزہ گیلانی ،ڈپٹی ڈرایکٹر حج ساجد اسدی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ دران نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا اور جہانگیر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی 

گزشتہ روز چئیرمین پاک میڈیا جہانگیر خان کی سالگرہ کے موقع پر پاک میڈیا فورم کی جانب سے چئیرمین پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی کے تعاون سے خصوصی تقریب کے اہتمام کیا جس کے مہانون خصوصی ڈپٹئ ڈرایکٹر حج ساجد اسی اور پریس قونصلر حمزہ گیلانی تھے تقریب میں کنونئر پاکستان قومی یکجہتی فورم ریاض بخاری ،چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر ،چئیرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر وڑائچ ، صدر پیپلز پارٹی چوہدری تصور ،چئیرمین اوورسیز فورم چوہدری امجد گجر ،

پاکستان تحریک انصاف جدہ ،مکہ کے سابقہ صدرو احمدبشیر ،قیصر جاوید ،ریاض شاہین آفریدی ،سنئر رہنما پی ٹی آئی ،تنویر صدیق خان ،ملک شہزاد ،چوہدری ناصر ،بزنس کیمونٹی سے حاجی عثمان ،جبکہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات احسان الہی گجر ،میاں رضوان ،عبدالشکور ،حبیب چوہدری سنئر کالم نگار معروف صحافی امیر محمد خان اور پاک میڈیا ٹیم نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا اور سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جدہ میں صحافتی خدمات پر جہانگیر خان کو سراہا اسکے ساتھ ساتھ خوبیوں

اور خامیوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی جس پر جانگیر خان نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور ہوں آپ لوگوں نے مجھے اس قدر محبت دی میری کوشش ہوتی ہے ہمشہ سب کو ساتھ لیکر چلو ں تا کہ صحافتی خدمات میں کوئی گلہ شکوہ نہ رہے تقریب میں معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے اپنی خوبصورت آواز میں گانے گا کر تقریب کا چار چاند لگا تے ہوئے سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں