رٹھوعہ ہریام بریج کی عدم تکمیل،چوروں کی نظر پل پر ٹھہر گئی، پل پر بنے فٹ پاتھ پر لگی سیمٹی پلیٹیں اکھاڑ کر چور سریہ نکال کر لے گئے 254

رٹھوعہ ہریام بریج کی عدم تکمیل،چوروں کی نظر پل پر ٹھہر گئی، پل پر بنے فٹ پاتھ پر لگی سیمٹی پلیٹیں اکھاڑ کر چور سریہ نکال کر لے گئے

رٹھوعہ ہریام بریج کی عدم تکمیل،چوروں کی نظر پل پر ٹھہر گئی، پل پر بنے فٹ پاتھ پر لگی سیمٹی پلیٹیں اکھاڑ کر چور سریہ نکال کر لے گئے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) رٹھوعہ ہریام بریج کی عدم تکمیل،چوروں کی نظر پل پر ٹھہر گئی، پل پر بنے فٹ پاتھ پر لگی سیمٹی پلیٹیں اکھاڑ کر چور سریہ نکال کر لے گئے، عوام علاقہ میں شدید تشویش،سول سوسائٹی نے انتظامیہ سے چوروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آمدورفت نہیں ہے

جس کی وجہ سے چوروں کی نظر پل پر ٹھہر گئی نامعلوم چوروں نے گزشتہ رات بریج پر بنی فٹ پاتھ پر لگی کئی قیمتی سیمٹی پلیٹیں اکھاڑ کر ان میں سے سریا نکال کر لے گئے ایک سیمٹی پلیٹ کی قیمت تقریبا 7 سے 8 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ اس میں ڈالے گئے سریے کی قیمت تقریبا 3 ہزار روپے ہے چوروں نے 50 سے زائد سیمٹی پلیٹیں توڑی ہیں اور قیمتی سریا نکال کر لے گئے ہیں

جس سے عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے سول سوسائٹی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے کھلواڑ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ عوامی املاک نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں