پیپلز پارٹی نیوسٹی اسلام گڑھ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد عارف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا 305

پیپلز پارٹی نیوسٹی اسلام گڑھ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد عارف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا

پیپلز پارٹی نیوسٹی اسلام گڑھ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد عارف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)پیپلز پارٹی نیوسٹی اسلام گڑھ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد عارف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹھیکیدار چوہدری مہربان،چوہدری ربنواز،علی اصغر ممبر،پٹواری عطاء محمد،چوہدری شبیر سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں چڑہوئی اورمیرپور ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی کمپین بھرپور طریقے سے چلانے کا اعلان کیا گیا۔

چوہدری محمدعارف نے اپنے خطاب میں کہا کہ چڑہوئی اور میرپور منی لارکانہ ہیں۔چوہدری عامر یاسین اور چوہدری محمد اشرف شہیدوں کے قافلے کے روح رواں اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔دس اکتوبر کو میرپور اور چڑہوئی ضمنی الیکشن میں چاروں شانے چت کر کے مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے۔پاکستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی اور جلد پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہو گی۔بلاول بھٹو پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں