بغیر اجازت فلم بندی کی جو ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جسکی میں مذمت کے ساتھ تردید کرتا ہوں، شیخ علی روف 255

بغیر اجازت فلم بندی کی جو ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جسکی میں مذمت کے ساتھ تردید کرتا ہوں، شیخ علی روف

بغیر اجازت فلم بندی کی جو ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے جسکی میں مذمت کے ساتھ تردید کرتا ہوں، شیخ علی روف

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )علی ہاوسنگ کے اونر شیخ علی روف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہیکہ گذشتہ روز ایک فرضی خدساختہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپگینڈہ کیا گیا جسکی میں مذمت کے ساتھ تردید کرتا ہوں سوشل میڈیا پر مذکورہ افراد فیض غوری، علی گوہر شاہ اور ایک زوہیب زرداری نامی شخض نے غیر معروف ویب چینل کے ذریعے دھابیجی آکر میری زمین پر بغیر اجازت فلم بندی کی جو ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے اور انکے اس فلم بندی میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ کیسے مقامی لوگ انہیں دھتکارتے نظر آرہے ہیں جسے انکی حیثیت واضح ہورہی ہے جبکہ مذکورہ افراد کی علاقہ میں ذاتی کوئ حیثیت نہی جنکا اپنا کوئ قد کاٹ نہی صرف بھتہ نہ دینے پر میرے خلاف ایسا کیا گیا جبکہ انمیں ایک بندہ علی گوہر نے کچھ عرصہ قبل مجھ پر حملہ کیا جس پر دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے قانونی چارجوئ کی جسکا متعلقہ تھانہ و دیگر اہم شخصیات گواہ ہیں اسکے باوجود مذکورہ شخض جو ایک بلیک میلر اور بھتہ مافیا ہے میرے کردار کشی پر اترا ہوا ہے ایسے میں میڈیا کے ذریعے اعلی مقتدر اداروں اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مذکورہ ان لوگوں کی گرفت کی جائے

جن سے علاقہ بھر کے لوگ بے زار ہیں انمیں فیض غوری نامی بندہ جسکا اپنا گھر نہی اور راتوں راستے کے ہوٹلوں پر منت سماجت کے ساتھ سوتا ہے ایسے لوگ ہم معززین اور انویسٹرز کو آئے روز تنگ کرتے ہیں سے چھٹکارا حاصل ہوسکے شیخ علی روف نے مزید کہا کہ میری زمین لیز کے ساتھ تمام سرکاری دفاتر سے منظور شدہ ہے جسمیں بہت سے غریب لوگوں کو چھت مہیاء کی ہے

جبکہ دھابیجی میں میری آئل فیکٹری ہے جہاں سینکڑوں لوگ برسر روزگار ہیں ایسے میں ہمیں تنگ کرنا دھمکیاں دینا اور بھتہ مانگنا مذکورہ افراد کا معمول ہے ملک کے سلامتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ میری اپیل کو سنیں اور معاشرے میں موجود ایسے ناسور لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں