دویزئی میر سید کور رہائشیوں کا جعلی لیز کیخلاف پریس کانفرنس 147

دویزئی میر سید کور رہائشیوں کا جعلی لیز کیخلاف پریس کانفرنس

دویزئی میر سید کور رہائشیوں کا جعلی لیز کیخلاف پریس کانفرنس

ضلع مہمند ( افضل صافی سے)دویزئی میر سید کور رہائشیوں کا جعلی لیز کیخلاف پریس کانفرنس
ماربل مائینز پر فرد واحد غیرقانونی اور جعلی لیز کے ذریعے قبضہ کرنا چاہتے ہیں پولیس سمیت اے سی لوئر اثر رسوخ اور دباؤ کے بناء پر قبضہ گروپ کا ساتھ دے رہاہے دو دفعہ ناکردہ گناہ پر ایف آئی آر درج کئے
ڈی سی مہمند شکر غنڈی لیز پر کاروائی روکنے کے احکامات جاری کریں۔بصورت دیگر سخت مذمت کیساتھ پولیو قطروں سے مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ دویزئی رہائشی
تحصیل پنڈیالئ کے علاقہ دویزئی میر سید کور سے تعلق رکھنے والے فضل ربی،عبداللہ،بشیر خان،امان اللہ، تاج نورانی،اکبر شاہ و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری 2021 میں شکر غنڈی ماربل مائینز لیز اجلاس عام سے جعلی ساز سلطان محمد غائب ہوگئے۔جبکہ ماربل پہاڑ کے اصل مالکان تین

قبیلوں کے چالیس افراد موقع پر موجود تھے۔قبضہ گروپ اور جعلی ساز کے موقع سے فراری پر اے سی لوئر نے اجلاس عام منسوخی کے احکامات جاری کی مگر بعد میں اثر و رسوخ کے بناء پر منسوخ شدہ لیز مذکورہ سلطان محمد کے بیٹے سیف اللہ کے نام پر جاری کرکے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔اگر مقامی انتظامیہ اور پولیس ایسے دباؤ میں آکر قومی حقوق قبضہ گروپ کے حوالہ کرتے ہیں۔تو عوام فریاد کے لیے کہاں جائیں گے۔انہوں نے ڈی سی مہمند سے

جعلی لیزپر کاروائی روکنے کاپرزور مطالبہ کیا اور منرل مائینز ڈیپارٹمنٹ اور اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کی اپیل کی انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ شکر غنڈی ماربل پہاڑ پانچ قبیلوں کی مشترکہ ملکیت ہے ۔اور گزشتہ 23سالوں سے مذکورہ قبیلوں نے ماربل منافع وصول کیا ہے۔مگر فرد واحد کے لالچ سے عوام گزشتہ تین سال کمیشن حساب سے محروم ہیں

۔اور دو دفعہ کمیشن مطالبہ پر ایف آئی آر درج ہوۓ۔کیونکہ جعلی ساز اور قبضہ گروپ کو لوئر مہمند انتظامیہ سمیت پولیس کا مکمل پشت پناہی حاصل ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈی سی مہمند سیف اللہ نامی لیز منسوخ کرکے اجلاس عام اصل مالکان کی موجودگی میں کریں۔ بصورت دیگر سخت مذمت کیساتھ احتجاجی سلسلہ سمیت پولیو قطروں سے مکمل بائیکاٹ کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں