پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھانا انتہائی افسوس ناک ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور غریب عوام کے لیے مشکلات پیدا ہونگیں، ممتازخان یوسفزئی 189

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھانا انتہائی افسوس ناک ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور غریب عوام کے لیے مشکلات پیدا ہونگیں، ممتازخان یوسفزئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھانا انتہائی افسوس ناک ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور غریب عوام کے لیے مشکلات پیدا ہونگیں، ممتازخان یوسفزئی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)تفصیلات کے مطابق ممتاز بزنس مین اور پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کے چئیرمین ممتازخان یوسفزئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، غریب عوام کے لیے پہلے ہی مشکلات بڑھ رہی ہیں

ایسے میں یہ اضافہ انکے لیے مزید پریشانی کا باعث ہوگا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو غریب عوام کی مشکلات کے حوالے سے سوچنا چاہیے، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ناانصافی غریب عوام کو لے ڈوبے گی، وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو عوام نے بھرپور مینڈیٹ سے نوازا ہے

اس لئے ان کو اپنے مینڈیٹ اور غریب عوام کا خیال کرتے ہوئے مہنگائی کی شرع اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنا چاہیے، میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ غریب عوام کی قوت برداشت جواب دینے لگی ہے لہذا وہ ایسے اقدامات نہ کریں جس سے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں