ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے خودنکل پڑے 255

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے خودنکل پڑے

ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے خودنکل پڑے

ڈیرہ غازی خان ( فخرالزمان لکھیسر ) آر پی او فیصل رانا نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے خودنکل پڑے ،ڈی پی اوز کو بھی آن گراونڈ سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے کی ہدایات، ایس ایچ اوز کے لئے نماز جمعہ کی سیکورٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے کا پابند بنایا دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے

تحت معاشرتی امن کے استحکام کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو سخت ترین ہدایات دے رکھی ہیں،آر پی او فیصل رانا نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکورٹی چیک کرنے کے لئے خود نکل پڑے،آر پی او نے مختلف مساجد،امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کا وزٹ کیا ،آر پی او نے سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے سوالات کئے انکا اسلحہ بھی چیک کیا ،انہوں نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے حکم دیا کہ ڈی پی اوز نماز جمعہ کی سیکورٹی

چیک کرنے کے لیے آن گراونڈ خود نکلیں،اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس سپرٹ کےتحت سیکورٹی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں اسی کے تحت فرائض کی انجام دہی ہو رہی ہو،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریجن کے تمام ایس ایچ اوز کے لئے لازمی ہے کہ وہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات سے قبل ہی سیکورٹی کو چیک کریں ،اس کی مکمل رپورٹ متعلقہ ایس ڈی پی اوز کو دیں ،ایس ڈی پی اوز نماز جمعہ کی سیکورٹی کو کاونٹر چیک کریں

،ڈی پی او اس حوالے سے اوور آل انچارج ہوں گے ،جن سے میں براہ راست رپورٹ لوں گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون کے مطابق عبادات کی انجام دہی کے لئے پولیس بے مساجد ،امام بارگاہوں ،عبادت گاہوں کو مکمل فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہے ،آر پی او نے کہا کہ ریجن میں اس پالیسی پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے کہ

،کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں،کیوں کہ یہی وہ راستہ ہے جس سے قومی یکجہتی اور اتحاد کی فضا کو مستحکم ترین کیا جا سکتا ہے ،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ مساجد ،امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،اگر کسی جگہ سیکورٹی کے معاملے میں کسی قسم۔کی ہلکی سی غفلت سامنے آئی تو ذمہ داروں کے خلاف پولیس رولز کے مطابق سخت محکمانہ احتساب کارروائی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں