185

مہمند ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کردیاگیا

مہمند ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کردیاگیا

ضلع مہمند( افضل صافی سے)مہمند ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کردیاگیا,روزانہ کی بنیاد پر ہر تحصیل میں طلباء کی سہولت کیلئے گاڑیاں موجود ہونگی۔علاقے میں ترقیاتی کاموں پرساڑھے چار ارب روپے خرچ کیے جائینگے جس میں سڑکوں,سکول,ھسپتال,پانی اورخواتین کیلئے دستکاری اور سکلز سنٹر شامل ہیں۔۔
بریگیڈیئر امتیاز ڈائریکٹرجنرل مہمند ھائیڈروپاورپراجیکٹ۔ضلع مہمند کے لوئر سب ڈویژن یکہ غونڈ میں مہمند ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی جانب سے طلباءوطالبات کی سہولت کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔افتتاحی تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم بریگیڈیئر امتیاز,ڈائریکٹرز مقبول بنگش,محمدجاوید آفریدی,

محمدطارق,ڈپٹی کمشنر غلام حبیب,اےسی ڈاکٹرمحسن حبیب,ڈی پی او صلاح الدین کنڈی,ڈی ایچ او محمد حیات آفریدی کے علاوہ مشران سیاسی اورسماجی شخصیات اورصحافیوں نےشرکت کی۔اس موقع پر مفت ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا جس میں ضلع کے تمام تحصیلوں کیلئے دس گاڑیاں فراہم کی گئ ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر طلباءوطالبات کو تعلیمی اداروں تک لے جانے اور واپس لانے کی ڈیوٹی سرانجام دینگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

مہمند ڈیم پراجیکٹ کے ڈائریکٹرجنرل بریگیڈیئر امتیاز نے مہمند ڈیم پر جاری کام کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ اپنے مقررہ مدت میں تکمیل کو پہنچے گا جس سے ملک کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر خوشحالی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ کہ اس پراجیکٹ کے ذریعےعلاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پرساڑھے چار ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی جس میں آمدورفت کیلئے سڑکیں,

سکول,ھسپتال,پانی کے منصوبے,خواتین کیلئے دستکاری اور سکلز سنٹرز اور دورے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی اور یہ رقم ڈیم کیلئے مختص فنڈ کے علاوہ ہیں۔
اس موقع پر مقامی مشران نے درپیش مسائل بیان کیے اورکہا کہ اس پراجیکٹ سے مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوائد ملنے چاہیئے تاکہ علاقے کی پسماندگی دور ہوجائے اور مقامی لوگوں تمام تربنیادی سہولیات مل سکیں۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر غلام حبیب نے کہا کہ مقامی مشران کے تعاون سے ڈیم پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل تک مشران کی مکمل حمایت اورتعاون درکار ہے تاکہ یہ قومی منصوبہ جلد مکمل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ھماری کوشش ہے کہ اس منصوبے سے قومی اورمقامی سطح پر خوشحالی آئے اور پورے ملک کو اس کا فائدہ پہنچ سکیں۔تقریب میں شریک مشران اور سیاسی اور سماجی شخصیات نے اس منصوبے کی تکمیل میں مکمل حمایت اورتعاون کایقین دلایا۔تقریب کے اخر میں ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلئے اجتماعی دعاکی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں