غلنئی میں علاقائی مسائل کے خلاف پی پی پی کا احتجاجی واک و مظاہرہ 179

غلنئی میں علاقائی مسائل کے خلاف پی پی پی کا احتجاجی واک و مظاہرہ

غلنئی میں علاقائی مسائل کے خلاف پی پی پی کا احتجاجی واک و مظاہرہ

ضلع مہمند( افضل صافی سے)غلنئی میں علاقائی مسائل کے خلاف پی پی پی کا احتجاجی واک و مظاہرہ۔ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ مہمند ڈیم اور مہمند کیڈٹ کالج کے بھرتیوں میں مقامی لوگ نظر انداز ہو رہے ہیں۔ ناواپاس اور گورسل پوائنٹ بندش سے معاشی بد حالی جاری ہیں۔ آئندہ مالی سال کیلئے حکومت نے غریب دشمن بجٹ پیش کیا۔ قبائلی عوام کے ساتھ انضمام میں کئے گئے وعدے پوری کریں۔ بصورت دیگر احتجاجوں پر مجبور ہونگے۔ مقررین،
پاکستان پیپلز پارٹی نے غلنئی بازار میں علاقائی مسائل کے خلاف احتجاجی واک و مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور مسائل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے پی پی پی کے مقامی رہنماؤں ضلعی صدر ملک اسرائیل، جنرل سیکرٹری شہسوار، انفارمیشن سیکرٹری ملک سرتاج، سینئر وائس صدر ارشد بختیار، سابقہ جنرل سیکرٹری فضل ہادی، سابقہ فاٹا جنرل سیکرٹری جنگریز خان، نائب صدر حاجی طاہر اکبر اور امتیاز مہمند نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مختلف مسائل نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اور قبائلی اضلاع کے متاثرہ عوام پر مسائل کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ سے مقررین نے کہا کہ ضلع میں دو ڈیموں کے باوجود بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کا لا متناہی دورانیہ مسلسل جاری ہیں۔ مگر عوامی نمائندوں نے چپ کا روزہ رکھا ہے۔ جبکہ مہمند کیڈٹ کالج اور مہمند ڈیم میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ اور ساتھ گورسل اور ناواپاس پوائنٹ بندش سے علاقے میں معاشی قتل عام ہو رہے ہیں۔ حالانکہ حکومت قبائلی عوام سے انضمام کے وقت کئے گئے

وعدوں سے مکر گئے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت نے موجودہ غریب دشمن بجٹ پیش کیا۔ جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی مکمل مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا۔ کہ حکومت علاقائی مسائل فوری حل کریں۔ اور قبائلی اضلاع کے ساتھ اپنے وعدے نبھائیں۔ ورنہ احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ کیونکہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور سیاست پر یقین رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں