ضلع مہمند۔ ایم این اے ساجد خان مہمند کا غلنئی بازار میں سولر لائٹس منصوبے کا افتتاح 161

ضلع مہمند۔ ایم این اے ساجد خان مہمند کا غلنئی بازار میں سولر لائٹس منصوبے کا افتتاح

ضلع مہمند۔ ایم این اے ساجد خان مہمند کا غلنئی بازار میں سولر لائٹس منصوبے کا افتتاح

ضلع مہمند( افضل صافی)۔ ایم این اے ساجد خان مہمند کا غلنئی بازار میں سولر لائٹس منصوبے کا افتتاح۔ مذکورہ منصوبہ ساٹھ لاکھ لاگت سے پایہ تکمیل ہوگا۔ جبکہ غلنئی بازار تزئین و آرائش کیلئے 6 کروڑ پراجیکٹ منظور ہو چکا ہے۔ جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔ غلنئی بازار کے تزئین و آرائش منصوبے میں وال رینولیشن، شہداء سیمت علاقے کے تاریخی اور مقبول اشخاص کی تصاویر، عوامی واش روم ، فٹ پاتھ ، منی پارک اور بازار رنگ روغن شامل ہیں

۔ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اور علاقے میں میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کی جائینگے، جو کہ گزشتہ ستر سال میں نہ کر پائے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں قبائلی عوام کی ترقیاتی تقدیر بدلے گا۔ ایم این اے ساجد خان مہمند کا افتتاحی تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار۔ ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں ایم این اے ساجد خان مہمند نے جاری سولر لائٹس منصوبے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں لوکل گورنمنٹ کے انجینئر صدیق سمیت قومی مشران،پارٹی ورکرز اور تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی

افتتاحی تقریب سے ایم این اے ساجد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ غلنئ سولر لائٹس منصوبہ ساٹھ لاکھ لاگت سے مکمل کی جائے گی. جبکہ بازار کے تزئین و آرائش کے لئے چھ کروڑ کا منصوبہ منظور ہوکر ٹینڈر ہوچکا ہے. جس میں رینولیشن، شہداء سمیت علاقے کی مقبول اور تاریخی شخصیات کی تصاویر، عوامی واش روم، فٹ پاتھ، پارک اور بازار کے رنگ روغن شامل ہیں. انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں قبائلی عوام کی تباہ حال معاشی صورتحال بدلیں گے. اور ترقیاتی عمل کا سفر جاری رہے گا. اور تاریخی منصوبے پایہ تکمیل ہونگے جو ستر سالوں سے عدم توجہ کے شکار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں