سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف پاکستان پپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے ٹریفک چوکی تک احتجاجی ریلی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا 202

سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف پاکستان پپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے ٹریفک چوکی تک احتجاجی ریلی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا

سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف پاکستان پپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے ٹریفک چوکی تک احتجاجی ریلی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیورو چیف)سندھ میں پانی کی قلت کیخلاف پاکستان پپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے ٹریفک چوکی تک احتجاجی ریلی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیاپاکستان پپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے ٹریفک چوکی ٹھٹھہ تک نکالی گئی جسکی قیادت پپلز پارٹی کے ایم پی ایز سید ریاض حسین شاہ شیرازی جام گوھرام خان جوکھیو ۔عاشق حسین زرداری سسئ پلیجو صادق علی میمن

۔حمید پھنور ۔امتیاز قریشی سید محمود عالم شاھ اور دیگر نے کی ریلی میں پپلز پارٹی کے عھدیداران و ممبران اور خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور پانی دو پانی دو کے نعرے بھی لگائے گئے ریلی کے شرکاء نے ٹریفک چوکی کے نزدیک مظاہرے کے بعد دھرنا دیا

اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جان بوجھ کر ہاتھوں سے پانی کی قلت وفاق کی جانب سے کی جارہی ہے تاکہ سندھ قحط سالی کی طرف چلا جائے پانی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھٹھ سمیت پورے سندھ کو نقصان ہورہا ہے 1991 والے پانی کے معاہدے پر وفاق کو فوری عمل کرکے سندھ کو اسکے حصے کا پانی دینا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں