ہمارا مقابلہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے ہےہمارے پانچ سالوں کے دوران کرپشن کا ایک سکینڈل سامنے نہیں آیا، راجہ محمدفاروق حیدرخان 204

ہمارا مقابلہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے ہےہمارے پانچ سالوں کے دوران کرپشن کا ایک سکینڈل سامنے نہیں آیا، راجہ محمدفاروق حیدرخان

ہمارا مقابلہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے ہےہمارے پانچ سالوں کے دوران کرپشن کا ایک سکینڈل سامنے نہیں آیا، راجہ محمدفاروق حیدرخان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں بہت مشکلات آئیں‘مسلم لیگ ن مشکل حالات میں متحد رہی اورکابینہ اور پارلیمانی پارٹی میں سے کسی ایک نے بھی ساتھ نہیں چھوڑا۔ ہمارا مقابلہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے ہے۔ ہمارے پانچ سالوں کے دوران کرپشن کا ایک سکینڈل سامنے نہیں آیا، میں اور میرے ساتھیوں نے شفافیت لائی۔ اب پٹواری کی گارنٹی نہیں دے سکتا

کہ اس نے پیسے لیے یا نہیں۔ سیاحتی ترقی میں بہت سارا کام رہتا ہے‘ اس میں حکومت پاکستان نے ہمیں مایوس کیا۔پی ٹی آئی سیاسی جماعت کم اور انجمن ستائش باہمی زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جموں وکشمیر ہاؤس میں ایک نجی ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے میاں نواز شریف نے ہمیشہ سرپرستی کی‘ہمارے دیرینہ مسائل نواز شریف کی کمال مہربانی سے حل ہوئے،ہم نے ترقیاتی بجٹ دوگنا کروایا، پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی حکومت سے ترقیاتی بجٹ نہیں بڑھا سکی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پانچ سال سال آزادکشمیربدلاہوا ہے‘ تمام شاہرائیں بنی ہوئی ہیں‘ مالیاتی مسائل نہیں ہیں‘ہم نے مالیاتی خود مختاری حاصل کی اور ڈرافٹ کا خاتمہ کیا،

این ٹی ایس اور صاف و شفاف پی ایس سی کے ذریعے میرٹ لایا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پاکستان میں کارکردگی اور آزادکشمیر کے اندر اختلافات کی بدولت مسلم لیگ ن اس وقت آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمارتیں بنانے کا کیا فائندہ اگر ان میں لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملی تو بہت سارے چیلنجز کا سامناتھا‘ریاستی خزانہ خالی تھا‘ ہم نے اللہ کے فضل سے نہ صرف ان چیلنجز پر قابو پایا بلکہ مالیاتی طور پر ریاست کومستحکم کیا

اور ریاستی آمدن بڑھائی۔ ہم نے ہر شعبے میں بہتری لائی ہے جو نظرآرہی ہے۔ فری ایمرجنسی سروسز کا اجرا کیا، فیملی کورٹس کا قیام عمل میں لایا،کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرا م کے ذریعے دوردراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبے لگائے تاکہ وہاں شہروں کے برابر سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہاکہ کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کے دور کامقابلہ ماضی کے کسی دور سے نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں