محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی،ڈاکٹر محمد ادریس عباسی 191

محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی،ڈاکٹر محمد ادریس عباسی

محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی،ڈاکٹر محمد ادریس عباسی

مظفرآباد (بنارس راجپوت)سیکرٹری اوقاف و امور دینیہ ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔محکمہ اوقاف موئثر مالیاتی نظام کے تحت کام کررہا ہے۔ آمدن اور اخراجات میں توازن قائم کرنے کے فنانشل مینجمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے مزیدبہتری آئے گی۔محکمہ اوقاف کے اثاثہ جات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ اوقاف کے آفیسران اور ملازمین کے ساتھ ایک محکمانہ اجلاس میں کیا اس موقع پر ناظم اعلیٰ اوقاف محمد شاہد ایوب، ناظم اوقاف سردار طارق محمود بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا محکمہ اوقاف کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا۔زائرین کو بہتر ین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

دربار ہا کی تزین و آرائش اور جہاں ضروری ہوا تعمیر نو کی جائے گی۔ درباروں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ادارے مضبوط رکھنے میں ملازمین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ملازمین نیک نیتی سے کام کریں ان کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گئے۔محکمہ اوقاف کا بجٹ حقائق کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا جائے۔اجلاس میں معاون ناظم اوقاف خادم حسین حیدری اور سید الطاف حسین نقوی نے سیکرٹری اوقاف کو محکمانہ مسائل اور ملازمین کو درپیش خدشات سے اگاہ کیا جس پر سیکرٹری اوقاف نے جائز معاملات پر تعاون کی یقین دھانی کروائی

۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف خواجہ محمد اقبال وار،ایکسئین اوقاف راجہ منیر احمد، بجٹ آفیسر اوقاف محمد سلیم چغتائی،پبلسٹی آفیسر سید خطیب احمد شاہ گردیزی انچارج سیلری سیکشن سدھیر احمد اعوان، اکاؤنٹنٹ محمد نصیر چوہدری،سٹینوگرافر سید نوید حسین شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں آفیسران اور ملازمین شریک تھے۔#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں