54

قوم کوایک اور دفاعی سنگ میل عبور کرنے پرافواج پاکستان پربجا طور پر فخر ہے،چوہدری پرویز احمد وڑائچ

قوم کوایک اور دفاعی سنگ میل عبور کرنے پرافواج پاکستان پربجا طور پر فخر ہے،چوہدری پرویز احمد وڑائچ

مظفرآباد ( سٹی رپورٹر )سینئر ممبر بورڈ آف انوسٹمنٹ آزاد جموں وکشمیر چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے فتحٰ IIگائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے پر اس شاندار کامیابی پر حصہ لینے والے فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے کہا کہ قوم کوایک اور دفاعی سنگ میل عبور کرنے پرافواج پاکستان پربجا طور پر فخر ہے۔چوہدری پرویز احمد وڑائچ نے دفاعی ماہرین،انجینئرز اور تکنیکی عملےکو شاندار کامیابی پرمبارکباد دیتےہوئےکہا ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانےکا سفرجاری تھا،

ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔دشمن کو پاک دھرتی کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کبھی بھی جرات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم آرٹلری میں شامل ہو کر بری فوج کی طاقت میں اضافہ کریگا، سرحدوں کے رکھوالوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ان کا کہنا تھا یہ گائیڈڈ سسٹم چار سو کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاک فوج جنگ اورامن دونوں صورتوں میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرسکتی ہے۔پاک فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں