قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42 ویں برسی کےحوالے سے تقریب ہوئی۔تقریب کی صدارت سید کرار حیدر شاہ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی،نے کی 239

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42 ویں برسی کےحوالے سے تقریب ہوئی۔تقریب کی صدارت سید کرار حیدر شاہ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی،نے کی

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42 ویں برسی کےحوالے سے تقریب ہوئی۔تقریب کی صدارت سید کرار حیدر شاہ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی،نے کی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) سابق صدر پاکستان،سابق وزیراعظم پاکستان،فخر ایشیاء،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42 ویں برسی کےحوالے سے تقریب ھونی۔تقریب کی صدارت سید کرار حیدر شاہ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی،نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میر واژق سرجیس ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی خانیوال،سید ارسلان مرتضی حیدر ایڈووکیٹ ضلعی صدر پی ایل ایف خانیوال،ملک الطاف حسین کھوکھر،مسز مصور بتول حیدر ایڈووکیٹ ضلعی صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین خانیوال جعفر حسین لنگاہ المعروف مٹھو لنگاہ ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی کبیر والہ تھے۔مقررین نے
کہا ہے کے آج آمریت نے محض ذاتی مفادات کی خاطر آک عظیم لیڈر کو شہید کردیا۔ بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ اور افکار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ھے۔اس نے ھمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا۔جمہوریت کی بقا کے لئیے جدوجہد کی ھے اور کرینگے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کی تعمیر کی، قوم کو سوچنے کیلئے شعور ،

بولنے کیلئے زبان اور فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا، مقررین نے کہا دنیا کی سیاسی تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ قائد عوام نے سیاست کے انداز تبدیل کیئے اور عوام کی حکمرانی قائم کی۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تختہ دار پر چڑھ کر دنیا کو بتادیا کہ عوام کا لیڈر موت کو بھی شان سے قبول کرتا ہے۔مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ آج کے ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک اور آئین کی حفاظت کرتے رہیں گے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خود مختاری دیکر
شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی ، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ،سلیکٹرز اور سلیکٹڈ شروع سے ھی 18 ویں ترمیم کے خاتمے کے لئیے کوشاں ھیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے انکو روکے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کا ترجمان ھے۔ھم چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد تھے متحد ھیں۔تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام شہداء جمہوریت کےلئے فاتحہ خوانی کی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں