آزاد کشمیر کےسیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنزایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات 204

آزاد کشمیر کےسیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنزایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات

آزاد کشمیر کےسیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنزایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کےسیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز MTBC سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات۔اس موقع پرسردار زرطیف بادشاہ نے سیکرٹری جنگلات کوایم ٹی بی سی کے قیام اور مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوےسیکرٹری جنگلات سید ظہور حسین گیلانی نے ایم ٹی بی سی کی خدمات کو سراہا اور کہا کے ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق کی خدمات لائق تحسین ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار مل رہا ہے۔حکومت آزادکشمیر کمپنی سےبھرپور تعاون یقینی بناے گی

تاکہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فاہدہ ہو سکے۔ پرایویٹ سکٹر میں اتنے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ایک اہم اقدام ہے۔ڈایریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی بیلنگ و آئی ٹی کا ادارہ ہے،جس میں باغ کے اندر 4 ہزار کے قریب نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کام کر رہے ہیں۔ اس دایرہ کار کو مزید اب بڑھایا جا رہا ہے۔ MTBCنوجوانوں کو میرٹ و اہلیت کی بنیاد پر سلیکٹ کرتا ہے تاکہ وہ اپنے علاقے میں ہی باعزت روزگار کما سکے۔سردار زرطیف بادشاہ نے کہا ایم ٹی بی سی سماجی اور فلاحی کاموں کے ساتھ آزادکشمیر کے اندر تعیلم و سیاحت کے میدان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے،آزادکشمیر کے اندر سیاحت میں بہت پوٹینشل موجود ہے جس پہ کام کیا جائے تو اس ریاست کی تقدید بدل سکتی ہے،

ایم ٹی بی سی آزادکشمیر کے اندر سیاحت میں دلچسپی لے رہا ہے۔اسی کی ایک مثال گنگا چوٹی کے اندر سنو کراس جیپ ریلی اورsikiingکے مقابلے بھی ایم ٹی بی سی کے باہمی تعاون اور دلچسپی کی ایک کڑی ہے۔مزید اسے مقابلوں کیلئے ایم ٹی بی سی اپنا مثبت رول ادا کرتا رہےگا جس سے یہ علاقہ انڑنیشنل سطع پہ پروموٹ ہوا اور اس علاقے کی خوشحالی میں اضافہ ہوسکے۔ دریں اثناءڈائریکٹر پبلک ریلشنز MTBC سردار زرطیف بادشاہ نے سیکرٹری جنگلات آزاد وجموں کشمیر سید ظہور الحسن گیلانی کو ایم ٹی بی سی کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی اور ان کی محکمہ جنگلات کے لیے خدمات کو سراہا۔سردار زرطیف بادشاہ نے سید ظہور الحسن گیلانی کو ایم ٹی بی سی آفس باغ دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں