سیاستدانوں نے پاکستان کو مختلف طبقات میں تقسیم کرکھا ہے، کیپٹن عاصم ملک 199

سیاستدانوں نے پاکستان کو مختلف طبقات میں تقسیم کرکھا ہے، کیپٹن عاصم ملک

سیاستدانوں نے پاکستان کو مختلف طبقات میں تقسیم کرکھا ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(نمائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے تب سے سیاستدانوں نے اسے مختلف طبقات میں تقسیم کر رکھا ہے، آج تک سیاستدانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا سوائے مذہبی، لسانی، علاقائی تفرقہ بازی کے، مذہبی فرقہ پرستی، زبان اور قومیت کے سوا سیاستدانوں نے اس ملک کی خدمت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ اگر پاک فوج کا وجود نہ ہوتا تو یہ سیاستدان پاکستان کو غیروں کے ہاتھوں گروی رکھ دیتے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس پاک ذات نے ہمہیں بہادر اور جذبہ ایمانی سے سرشار فوج دی ہے جو ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر ہے،

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ سیاستدانوں نے اپنے چند ذاتی مفادات کیلئے پاکستان کی سالمیت کا سودا کرنے میں کبھی آر محسوس نہیں کی، پاک فوج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، پاکستان میں جب بھی ترقی ہوئی اس میں سیاسی ادوار کا حصہ بہت کم رہا ہے، بعض سیاستدان اپنے مفادات کے لیے نہ صرف ملک کا سودا کرتے ہیں بلکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلیے آئے روز جلوس، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالتے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرناک ہے لہذا عوام ان سیاستدانوں سے دور رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں