مریم نواز کی والدہ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری 118

مریم نواز کی والدہ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری

مریم نواز کی والدہ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری

مریم نواز کی والدہ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری

احتساب عدالت لاہور سے واپسی پر ‏ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے والدہ، دادا، دادی اور چچاکی قبرپرحاضری دی— فوٹو: سوشل میڈیا

احتساب عدالت لاہور سے واپسی پر ‏ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے والدہ، دادا، دادی اور چچاکی قبرپرحاضری دی۔

مریم نواز نےقبروں پرپھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ قبل ازیں نیب عدالت کے باہر میڈیا اور جیو نیوز سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، شہباز شریف نے نواز شریف کو چھوڑا نہ مسلم لیگ ن کو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے ، وہ انہیں اپنا متبادل سمجھتے ہیں ۔ عمران خان کو جس سے خطرہ ہوتا ہے وہ اسے جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نالائق اور نااہل ہیں، شہباز شریف اور حمزہ کو کب تک سیاست اور انتخابی میدان سے باہر رکھ سکتے ہیں۔ دونوں باہر بھی آئیں گے اور سیاست بھی کریں گے۔

انہوں نے کہ کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں بلاول بھٹو کی شرکت سے متعلق علم نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اس سال اکیلے رہ جائیں گے۔ ابھی کچھ حواریوں کے استعفے آئے ہیں، ان کے مشیروں ، وزیروں کو سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں