ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے زیر سرپرستی سمگل شدہ پیٹرول کی فروخت اور غیر منظور شدہ پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری 165

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے زیر سرپرستی سمگل شدہ پیٹرول کی فروخت اور غیر منظور شدہ پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے زیر سرپرستی سمگل شدہ پیٹرول کی فروخت اور غیر منظور شدہ پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے زیر سرپرستی سمگل شدہ پیٹرول کی فروخت اور غیر منظور شدہ پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سول ڈیفنس، انڈسٹریز اور کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران ،،کے،، فارم سمیت دیگر ضروری دستاویزات پیش نہ کر سکنے پر مزید 6پٹرول پمپس سیل کر کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دِیئے ۔سول ڈیفنس آفیسر خانیوال ریحان وڑائچ نے اس سلسلہ میں بتایا کہ کارروائی کے دوران اعوان نولکھا پٹرولیم سروس پیروال ،علمدار شہید پٹرولیم سروس 77/10R پیرووال ،سٹار پٹرولیم سروس 78 /B پندرہ ایل

،طیب پٹرولیم سروس78 پندرہ ایل خانیوال،گل پٹرولیم سروس اڈہ 26 کچا کھوہ اورملک پٹرولیم سروس کچا کھوہ کو سیل کیا گیا جن کے مالکان مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے سول ڈیفنس آفیسر نے مزید بتایا کہ پٹرول پمپس مالکان 7 دن کے اندر مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کر سکے تو ان کے مالکان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں