حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حق خود ارادیت کشمیر کی ریلی کا اہتمام کیا گیا 119

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حق خود ارادیت کشمیر کی ریلی کا اہتمام کیا گیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حق خود ارادیت کشمیر کی ریلی کا اہتمام کیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حق خود ارادیت کشمیر کی ریلی کا اہتمام کیا گیا. ریلی میں تمام لائنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ان کا ماتحت عملہ، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی. سرپرستی ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی. جبکہ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک، محمد اختر منڈھیرا اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے کی. ریلی کا آغاز جناح لائبریری سے ہوا جبکہ اختتام مرکزی چوک پر ہوا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں. آج کے دن کے منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے. ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے کہا کہ 5 جنوری کو اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیر کی حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا. 72 سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا. لہٰذا ہم عالمی برادری مطالبہ کرتے ہیں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے کہا کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں