علامہ خادم رضوی جیسے عاشق رسول ﷺ برسوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قاری عبدالحمید،حافظ طاہر 129

علامہ خادم رضوی جیسے عاشق رسول ﷺ برسوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قاری عبدالحمید،حافظ طاہر

علامہ خادم رضوی جیسے عاشق رسول ﷺ برسوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قاری عبدالحمید،حافظ طاہر

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ) تحریک ختم نبوت بنگڑیلا ک مرکزی راہنما قاری عبدالحمید اور مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حافظ طاہر آف بنگڑیلا نے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میںکہا ہے کہ علامہ خادم رضوی جیسے عاشق رسول ﷺ برسوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔علامہ خادم رضوی عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔انھوں نے ہر طاقت کے سامنے اپنے نظریات کا نعرہ بلند کیا ۔پاکستان کی عوام علامہ خادم رضوی کے مشن کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے

۔انھوں نے کہا کہ مینار پاکستان اور داتا کی نگری میں جس دھوم سے عاشق خادم رضوی کا جنازہ جس دھوم سے نکلا ہے اس کی پاکستان میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔مسلمانان پاکستان نے جس عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں عوام خواہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کااصل مقصدو مقام حب رسول ﷺ ہے اور اسلام سے محبت رکھنے والے ہی کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ علامہ خادم رضوی کی وفات صرف ان کے خاندان ،جماعت یاپاکستان کا نقصان نہیں بلکہ پورے اہل اسلام کے لیے نقصان ہے کیونکہ وہ ایک سنجیدہ نہ بکنے اور نہ جھکنے والے سچے عاشق رسول ﷺ تھے ۔اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں