تحریک ختم نبوت کے سربراہ حافظ خادم رضوی کی وفات پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاسانحہ ہےمحمد اویس 154

تحریک ختم نبوت کے سربراہ حافظ خادم رضوی کی وفات پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاسانحہ ہےمحمد اویس

تحریک ختم نبوت کے سربراہ حافظ خادم رضوی کی وفات پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاسانحہ ہےمحمد اویس

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ) پی وائی او آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد اویس منور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کے سربراہ حافظ خادم رضوی کی وفات پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاسانحہ ہے ۔خادم رضوی مرحوم نے مختصر جدوجہد میں جو عروج پایا وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کو نصیب نہیںہوا۔عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے ۔ان کی اچانک وفات نے پاکستان کے ہر ذی شعور اور ایمان والے کو اداس کردیا ہے

۔نماز جنازہ لاکھوں میںہوا یا کروڑوں میں تاریخ کا ایک انمٹ باب بن گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک ختم نبوت کے سربراہ و بانی حافظ علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ میں شمولیت کے بعد میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوںنے کہا کہ جماعتی وابستگیوں سے بالاترعلامہ خادم رضوی کی آواز اور نعرہ ہر مسلمان کے دل کی آوازتھا۔ان کی وفات سے ہم ایک سچے عاشق رسول سے محروم ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی لازوال خدمات کے وسیلہ سے عقیدہ ختم نبوت کے پہراداروں کو استقامت عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں