میونسپل کارپوریشن قصورکی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت 156

میونسپل کارپوریشن قصورکی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت

میونسپل کارپوریشن قصورکی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت

قصور (مقصود انجم کمبوہ سے)میونسپل کارپوریشن قصورکی نااہلی کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت۔پانی کی تلاش میں شہریوں کی واٹر فلٹر پلانٹس پر لمبی لمبی قطاریوں لگ گئیں، کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اقدامات کی بجائے میونسپل کارپوریشن کے

افسران اور عملہ ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دینے میں مصروف۔ شہریوں کامیونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیکر اصلا ح و احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپویشن کے متعدد سرکاری ٹیوب ویل خراب ہونے اور میونسپل کارپوریشن کی نااہلی و عدم توجہی سے شہر کے مختلف علاقوں نیاز نگر،بیرون کوٹ پکا قلعہ،ٹبی کمبواں،

روشن آباد کالونی،کوٹ فتح دین خان، کوٹ اعظم خاں،کالج روڈ،شہباز خان روڈ ڈنگی پورہ، روڈ کوٹ، ریلوے روڈ، گندم منڈی، اردو بازار، کوٹ عثمان خان، موری گیٹ،کوٹ حلیم خان کوٹ غلام محمد خان، پرانا لاری اڈامیں پانی کی قلت ہو چکی ہے۔ شہری 2 رو ز سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،

گھروں اور مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہیں وضو کیلئے بھی پانی میسر نہیں ہے۔ شہری پانی کی تلاش میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو نظر انداز کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ دھکے کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس پر شہریوں کی لمبی لمبی لائینیں لگی ہوئی ہیں جہاں سماجی فاصلے کے

اصول کو مدنظر نہ رکھنے کے باعث شہریوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اقدامات کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرکے بری الذمہ ہونے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔شہریوں نے پانی کی عدم دستیابی پر میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر قصور اور سی او میونسپل کارپویشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے شہریوں کو سرکاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ مےونسپل کمےٹی کے ترجمان نے الزامات کی تردےد کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہےں کہ عوام کو سو فےصد واٹر سپلائی کو ےقےنی بناےا جائے تاہم فالٹ کی صورت مےں کچھ وقت تو مرمت مےں لگ ہی جاتا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں