مسلم مماملک بھارتی منصوعات کا بائیکاٹ اور بھارت میں سرمایاکاری بند کریں راجہ منصور خان 199

مسلم مماملک بھارتی منصوعات کا بائیکاٹ اور بھارت میں سرمایاکاری بند کریں راجہ منصور خان

مسلم مماملک بھارتی منصوعات کا بائیکاٹ اور بھارت میں سرمایاکاری بند کریں راجہ منصور خان

مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے حالیہ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر آو آئی سی کا اجلاس

ایک اہم پیش رفت ہے جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارتی مظالم کی کھل کر مذمت کی گئی ہے اوراقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل سے ریاست جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل درآمد کامطالبہ کیا گیا ہے۔ اوآئی سی کے اجلاس میں میں پاس کی گئی

قرارد کا خیرمقدم کرتے ہوئے راجہ منصور خان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کی طرف سے بھارت کی طرف سے نافذ کردہ ڈومیسائل ایکٹ کا مسترد کر نا بھارت کے منہ پر ایک طماچہ ہے جو کشمیر کو اس کا داخلی مسئلہ کہتاہے ۔ یہ کشمیریوں کی بہت بڑی فتح اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کی دلیل ہے کہ مسلم دنیا کے متفقہ فورم نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے

۔ انہوں نےکہا کہ یہ وقت ہے کہ مسلم ممالک بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور بھارت میں سرمایاکاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کوصحیح طریقے سے اجاگر کر رہاہے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے

سامنے بےنقاب کرنے میں مسلسل کامیاب ہورہاہے۔ انہوں نے اس امر ہر اطمینان کا اظہار کیا کہ او آئی سی کے اجلاس میں بھارتی قبضے کو غیر قانونی قراردیاگیا اور ایک بار پھر رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے مستقبل کافیصلہ کرنے کا اختیار دینےکا مطالبہ کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں