کرونا وائرس سے متاثرہ علاقے جھنگی قاضیاں سیٹھی ٹاؤن گلی نمبر 3 حفاظتی تدابیر و حکومتی ایس او پی کے تحت سیل 115

کرونا وائرس سے متاثرہ علاقے جھنگی قاضیاں سیٹھی ٹاؤن گلی نمبر 3 حفاظتی تدابیر و حکومتی ایس او پی کے تحت سیل

کرونا وائرس سے متاثرہ علاقے جھنگی قاضیاں سیٹھی ٹاؤن گلی نمبر 3 حفاظتی تدابیر و حکومتی ایس او پی کے تحت سیل

ایبٹ أباد(فرح ستی سے)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال اور تحصیل آفیسر ریگولیشن مظہر خان اعوان نے TMA سٹاف اور پولیس نفری کے ہمراہ کرونا وائرس سے متاثرہ علاقے جھنگی قاضیاں سیٹھی ٹاؤن گلی نمبر 3 کو حفاظتی تدابیر و حکومتی SOPs کے تحت سیل کر دیا

اور ساری ایریا میں تحصیل آفیسر ریگولیشن کے زیرِ نگرانی TMA ایبٹ آباد کی ڈس انفیکشن ٹیم نے فائر بریگیڈ واٹر کینن اور الیکٹرک سپرے پمپ کے ذریعے کلورین سلوشن سپرے کیا اور مذکورہ گلی اور ملحقہ علاقے کو ڈس انفکٹ کیا جس پر اہلیان علاقہ نے سید آصف اقبال مظہر خان

اعوان اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اسی تسلسل میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے حفاظتی اقدامات کے طور پر نواں شہر لکھ پتی چوک کے قریب محلہ قلعہ کو بھی سیل کر دیا گیا اور علاقے کو کلورین سلوشن سپرے سے مکمل طور پر ڈس اِنفکیٹ کیا گیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں