112

فوجی قیادت کوایل او سی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی

فوجی قیادت کوایل او سی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی

اسلام آباد( بیورو رپورٹ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اور فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر فوجی قیادت کو علاقائی سکیورٹی امور خصوصاً کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان ظاہر کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں