سیدہ کائنات کی شان میں گستاخی دراصل گستاخی رسول ہے. سجادہ نشین بری امام سرکار 350

سیدہ کائنات کی شان میں گستاخی دراصل گستاخی رسول ہے. سجادہ نشین بری امام سرکار

سیدہ کائنات کی شان میں گستاخی دراصل گستاخی رسول ہے. سجادہ نشین بری امام سرکار

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)پیر ہاوس بری امام سرکار سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و سجادہ نشین دربار بری امام سرکار پیر سید علی گیلانی نے مولوی آصف اشرف جلالی کے سید کائنات کے بارے میں گستاخانہ بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوۓ کہا

کہ ایسے تکفیری عناصر کی روک تھام کے لیے حکومت وقت اور دیگر سیکیورٹی ادارے سخت سے سخت کاروئی عمل میں لاۓ. مزکورہ شخص کی شان سیدہ کائنات میں گستاخی کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی تصور کیا جاۓ اور ایسے عناصر کے خلاف 295c کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاۓ.

اس موقع پر پیر صاحب نے آرمی چیف, وزیر اعظم پاکستان, صدر پاکستان, چیف جسٹس سپریم کورٹ, وفاقی وزیر داخلہ, وزیر داخلہ پنجاب, وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون پنجاب سے سخت سے سخت ایکشن اور قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی. پیر صاحب نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عاشقان رسول سے گزارش کریں گے کہ وہ میڈیا کے ذریعے احتجاجی تحریک چلائیں

اور سڑکوں پر آنے سے گریز کریں. حکام بالا کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کی صورت میں ہم اپنے مزاج کے خلاف لیکن احتجاج کا حق استعمال کریں گے. پیر صاحب نے حکومت پنجاب سے اپیل کی کہ وہ حالیہ بناۓ گۓ قانون میں اہل بیت اطہار اور آل رسول کا تحفظ بھی یقینی بناۓ.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں