وٹ رادھا کشن شدید گرمی میں بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا اصلاح احوال کا مطالبہ 110

وٹ رادھا کشن شدید گرمی میں بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا اصلاح احوال کا مطالبہ

کوٹ رادھاکشن شدید گرمی میں بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا اصلاح احوال کا مطالبہ

کوٹ رادھاکشن(مقصود انجم کمبوہ سے)کوٹ رادھا کشن شدید گرمی میں بجلی و سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں شدید گرمی میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے لوگ واپڈا اور سوئی گیس والوں کو بددعائیں دیتے نظر آتے ہیں لوگوں کے مطابق اس شدید گرمی میں واپڈا والے

اپنے لائن لاسسز کو کم کرنے کے لیے کبھی ورک پرمٹ کے نام پر لوڈشیڈنگ کا سہارا لیتے ہیں اور گھنٹوں بجلی غائب ہونا معمول بن چکا ہے اسی طرح سوئی گیس کی فراہمی نہ ہونے کے سبب گھریلو خواتین کو

شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گرمی میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ واپڈا زرائع کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف ورک پرمٹ یا شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں