165

بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، منشیات سمگلر سے لاکھوں روپے مالیتی55کلو چرس برآمد

بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار، منشیات سمگلر سے لاکھوں روپے مالیتی55کلو چرس برآمد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سے)ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر نے بتایا کہ انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ ذیشان شبر T/ SI معہ ایس ایچ او تھانہ دراہمہ اللہ ڈتہ کو اطلاع ملی کہ کار نمبری ATH-773ٹیوٹا کرولا جو کہ صوبہ بلوچستان سے آ رہی ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے۔

جس پر انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ معہ ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے کار کو روک کر کار کی تلاشی لی تو کار میں سے55کلو چرس برآمد ہوئی جسے ملزم سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہا تھا۔پولیس تھانہ دراہمہ نے ملزم حق داد ولد حاجی داد سکنہ کوئٹہ حال کوٹ ادوکوکار و چرس سمیت گرفتا ر

کر کے مقدمہ درج کر دیاہے۔ڈی ایس پی سرکل صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ دراہمہ اور چیک پوسٹ غازیگھاٹ کی کارکردگی کو سرہاتا ہوں کیونکہ اتنی زیادہ منشیات کی کھیپ کا پکڑا جانا ان لوگوں کی محنت ہے میں ان کو شاباش دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا

کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے

اور ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں