102

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں ماسکس کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد کر دی

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں ماسکس کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد کر دی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں ماسکس کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی – اور ای اے ڈی اے آصف رضا کو احکامات پر 100 فیصد عملدر آمد یقینی بنانے کا ٹاسک دینے کے ساتھ آڑھتیوں ، پھڑیوں کو سختی کیساتھ ماسکس پہننے کی ہداہت کردی اور سیکرٹری

مارکیٹ کمیٹیز کو احکامات پرعدم عملدر آمد کی صورت میں کل سے آڑھت ، جگہ سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے اس حوالہ سے ای اے ڈی اے آصف رضا نے کہا ہے کہ بغیر حفاظتی اقدامات کسی کو منڈی میں کام اور داخلہ کی اجازت نہیں دی جائیگی- انہوں نے بتایا کہ سپروائزری افسران کو صبح 5 سے 8 اپنی حاضری یقینی بنانے کے آرڈر بھی جاری کردئیے گئے ہیں-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں