چونگی مخدوم پور کبیروالا میں ناکہ بندی کے دوران ڈاکو منیب احمد ولد اشتیاق احمد ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی حالت گرفتار 128

چونگی مخدوم پور کبیروالا میں ناکہ بندی کے دوران ڈاکو منیب احمد ولد اشتیاق احمد ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی حالت گرفتار

چونگی مخدوم پور کبیروالا میں ناکہ بندی کے دوران ڈاکو منیب احمد ولد اشتیاق احمد ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی حالت گرفتار

خانیوال (سعید احمد بھٹی) چونگی مخدوم پور کبیروالا میں ناکہ بندی کے دوران ڈاکو منیب احمد ولد اشتیاق احمد ہلاک اور اس کے دو ساتھی فیضان تنویر اور استقرار حیدر زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ ان کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا

جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی کبیروالا ہارون الٰہی اپنی ٹیم کے ہمراہ سردار پور چوک کبیروالا معمول کی گشت پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے

کہ بذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ ایک ویگنار کا رنمبری 1781 KWG برنگ سفید میں چار ملزمان سوار ہیں جو اسلحہ کے زور پر علاقہ تھانہ مخدوم پور سے نقدی او رموبائل فون چھین کر مخدوم پورسے جانب کبیروالا فرار ہیں اس اطلاع پر ایس ایچ اوسٹی و صدر کبیروالا نے

پولیس نفری کیساتھ مخدوم پور چوک پر ناکہ بندی کی اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی توگاڑی میں بیٹھا ہوا ایک ملز م مسلح رائفل گاڑی سے نیچے اتراجس نے تھوڑے فاصلہ پر گاڑی کی اوٹ لے کر پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے فائر ویگنار گاڑی کو لگے

اسی وقت گاڑی میں بیٹھے ملزم کے بقایا ساتھیوں نے بھی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی نیچے اترا ہوا ملزم اندھا دھند فائرنگ کرتا ہوارات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔فائرنگ بند ہونے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو پیچھے والی سیٹ پر ملزم جس کی

شناخت منیب احمد ولد اشتیاق احمد قوم رجوانہ سکنہ ملتان کے نام سے ہوائی جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوساتھی فیضان تنویر ولد تنویر احمد قوم قریشی سکنہ اندرون دہلی گیٹ ملتان او راستقرار حیدر ولد ملک منتظرمہدی

قوم جٹ سکنہ ملتان کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ہلاک ہونیوالا ملزم منیب احمد ولد اشتیاق احمد قتل‘اقدام قتل‘رابری او رراہزنی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا جبکہ اس کے باقی ساتھی بھی خانیوال‘ملتان او رگردونواح کے علاقوں میں قتل واقدام قتل‘ رابری‘راہزنی او

رچوری کی متعد وارداتوں میں خانیوال او رملتان کے مختلف تھانوں میں مطلوب تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے بروقت کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل اولین ترجیح ہے ضلع خانیوال کو سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا میرا اور میری ٹیم کا مشن ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں